’ٹی 20 کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں‘ محمد یوسف کی رضوان کو شاباشی

’ٹی 20 کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں‘ محمد یوسف کی رضوان کو شاباشی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بےل باز محمد یوسف نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کامیابی پر انہیں شاباشی دیتے ہوئے ان کی خوب تعریف کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ٹی 20 کرکٹ میں ایک سال میں 2 ہزار رنز کوئی مذاق نہیں ہے، شاباش رضوان۔۔۔‘ 

1964842b5a7b7c5e0c7a030cf4de10cf


واضح رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ ایک سال میں سب سے زیادہ 42 ٹی20انٹرنیشنل چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ 
جمعرات کے روز کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان نکولس پورن کے 64، برینڈن کنگ کے 43 اور شامار بروکس کے 49 رنز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے مقررہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم نے انتہائی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے جبکہ بابراعظم نے 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔