کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی

کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی
کیپشن: کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہفتے مہنگائی میں0.55 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سب سے کم آ مدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بجلی چارجز 70 پیسے فی یونٹ بڑھ کر 6.75 روپے سے  7.45 روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں دال مسور 4.11 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 2.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گھی، لہسن اور کیلے بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آلو 15.52فیصد، ٹماٹر 12.65 فیصد اور مرغی 5.94 فیصد سستی ہوئی جبکہ چینی، پیاز، انڈے اور آٹا بھی سستا ہوا۔

مصنف کے بارے میں