کراچی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 7 رنز

کراچی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 7 رنز
سورس: Twitter

کراچی : کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنالیے ہیں۔ 

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم پہلے دن 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ 

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آغا اسلم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی نے 45 ، شان مسعود 30 ، نعمان علی 20 اور محمد رضوان نے 19 رنز بنائے۔ 

انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 ، ریحان احمد نے 2 ، روبنسن، مارک ووڈ  اور جوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

انگلینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں کھیل کے اختتام تک 7 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ بین ڈکٹ 4 اور آئل پوپ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں