لاہور دھماکے میں ملوث مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کر دی گئی

لاہور دھماکے میں ملوث مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کر دی گئی

لاہور : 13 فروری 2017کا دن لاہور میں قیامت سے کم نہیں تھا ۔اس دن چئیرنگ کراس خؤدکش دھماکے میں 14افراد شہید ہوگئے تھے۔اس بم دھماکےمیں  سہولت کاروں کے خالف گھیرا تنگ ہو رہاہے ۔تحقیقاتی اداروں اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے مال روڈ خود کش حملہ کیس میں مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کردی گئی، اطلاع دینے والے کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیف سٹی کیمروں نے محفوظ کر لی،فوٹیج میں خودکش حملہ آورکے ساتھ آنےو الے سہولت کار کی تصویر کو کلوز کیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا، یہ اطلاع 080011111 پردینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری جانب جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لاہوردھماکے کی تفتیش باقاعدہ طور پرشروع کردی ہے، جیو فینسنگ کے تحت تمام موبائل نمبرز اوران کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ۔

جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے پہلے سے گرفتار چند ملزموں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، گزشتہ روز جنوبی پنجاب سےگرفتار کیے گئے ایک ملزم سے بھی اہم انکشافات کی توقع ہے