خیبر ایجنسی: سرحدی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی: سرحدی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ افغانستان سے کیے گئے حملے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ دنوں مہمند ایجنسی میں دو خودکش دھماکے ہوئے تھے۔

ایک دھماکا غلنئی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہوا۔ افغانستان سے آنے والے ایک خود کش بمبار نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرے کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا خود کش دھماکا تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ رات سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 76 زائرین شہید ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں