کراچی: امن دشمنوں کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں، 18 دہشتگرد مارے گئے

کراچی: امن دشمنوں کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں، 18 دہشتگرد مارے گئے

کراچی: رینجرز نے امن دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں واقعات میں 18 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ رات سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 76 زائرین شہید ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں