ہالینڈ میں اڑنے والی گاڑی فروخت کے لئے پیش

ہالینڈ میں اڑنے والی گاڑی فروخت کے لئے پیش

ہالینڈ : دنیا میں روز بروز  نت نئی ٹیکنالوجی وقوع پذیر ہورہی ہے ۔انسان کو آسان ترین ٹرانسپورٹ کے لیے کام کرنے والے ماہرین کی جانب سے تیز اور بہترین سہولیا کی حامل گاڑیاں بنائی جارہی ہیں ۔ اسی کی ایک کڑی گزشتہ روز  ہالینڈ میں دیکھنے میں آئی ۔کافی عرصے سے اُڑنے والی گاڑیوں کا تذکرہ ہورہا ہے اور ان کے کچھ ماڈل کی جانچ بھی ہو چکی ہے ۔مگر سننے میں آیا ہے کہ ہالینڈ میں پہلی اڑنے والی گاڑی فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔

ڈچ کمپنی کی اڑنے والی اس گاڑی کی قیمت چار لاکھ امریکی ڈالر یعنی چار کروڑ بیس لاکھ روپے سے شروع ہوگی،ٹیکنالوجی کی شاہکار یہ تین پہیوں والی گاڑی پال وی ہیلی کاپٹر کا روپ دھار کر چار ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ سکتی ہے۔

خریداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گاڑی ابھی خریدیں گے تو اگلے سال ڈیلیور ہوگی تو بس شوقین افراد جیب کھنگالیں اور نوٹ سنبھالیں