بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کوئی فرق نہیں:سونم کپور

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کوئی فرق نہیں:سونم کپور

ممبئی:پریانکا اور دیپیکا کے بعد اب سونم کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی خبریں گردش میں ہیں۔سونم کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کوئی فرق نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جیسے کردار بالی ووڈ میں ڈھونڈتی ہیں ویسے ہی ہالی ووڈ میں تلاش کر رہی ہیں۔لیکن گذشتہ سال موصوفہ کے خیالات ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے کچھ اور تھے ۔گذشتہ برس جب اُن سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو سونم کا جواب تھا کہ ”میں دوبارہ سے کرئیر کا آغاز نہیں کرنا چاہتی “۔

اسی حوالے سے جب سونم سے دیگر اداکاراﺅں کی ہالی ووڈ انٹری کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ”میں اتنی پرفیکٹ نہیں ہوں جتنی پریانکا اور دیپیکا ہیں مجھے نہیں لگتا کہ میں ان جیسی شاندار پرفارمنس دے سکوں لیکن میں کوشش ضرور کروں گی کہ اُن کے معیار تک پہنچ پاﺅں“۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا ”ٹرپل ایکس:دی ریٹرن آف زینڈر کیج“ سے پنے ہالی ووڈ کرئیر کا آغاز کر چکی ہیں

اور دیپیکا پاڈوکون ایک سیریز ”کوائنٹیکو“ اور نئی آنے والی فلم بے واچ سے آغاز کر چکی ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سونم اس دوڑ میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں۔