سیہون شریف بم دھماکا، زائرین پولیس کا گھیرا توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل

سیہون شریف بم دھماکا، زائرین پولیس کا گھیرا توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل

سیہون شریف: درگاہ لعل شہباز قلندر کے احاطے میں ہونیوالے دھماکے بعد آج زائرین کی ایک بڑی تعدا مزار پر پہنچ گئی۔ زائرین نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے حصار کو زبردستی توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

زائرین کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے درگاہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے گزشتہ رات ہونیوالے خودکش دھماکے میں 76 زائرین شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔۔دھماکا مزار کے احاطے میں اس وقت ہوا جب زائرین کی ایک بڑی تعداد دھمال ڈالنے میں مصروف تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں