اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں صرف 8دن باقی!

اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں صرف 8دن باقی!

نیو یارک:شوبز کی دنیا سے وابستہ لوگوں کو سراہنے کے لیے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔شوبز کی دنیا کا یہ سب سے معتبر ایوارڈ ہے۔89ویںآسکر ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کی تقریب 26فروری کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔

یہ آسکر ایوارڈز 60مختلف کیٹگریز میں دیے جائیں گے۔کیلیفورنیا ڈولبے تھیٹر میں منعقد ہونے والے ان ایوارڈز کی مورتیاں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کی تیاری میں بہت چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں کی تیاریا بھی عروج پر ہیں کسی کو اپنے ڈریس کی فکر ہے تو کوئی جیولری کو لے کر فکر مند دکھائی دے رہا ہے ۔کونسا ایوارڈ کس کی جھولی میں گرے گا یہ تو تقریب کے دن ہی پتہ چلے گا لیکن فلمی ستارے اپنی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔