ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے مشہور ولن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ

ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے مشہور ولن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ

ممبئی:  بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ولن کاکردار ادا کرنے والےولن ڈینی ڈی زونگپا پر  مہارشٹرا میں بغیر ٹیکس چلانے پر 29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ کردیا گیا۔ اداکار ڈینی ڈی زونگپا کی بھارتی ریاست سکم کی رجسٹریشن نمبر والی رینج روور گاڑی کوممبئی کے علاقے اندھیری میں روکا گیا جہاں پولیسنے مہاراشٹرا ریاست میں گاڑی چلانے پر روڈ ٹیکس ادائیگی کی رسید مانگی لیکن ٹیکس رسید نہ دکھانے پر 29 لاکھ 56 ہزار 230 کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا تاہم اگلے روز ہی اداکار کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

 دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن نمبر پر چلنے والی گاڑیوں پرکڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اداکار ڈینی کے ساتھ واقعہ بھی 13 فروری کو پیش آیا۔

مصنف کے بارے میں