افغانستان سے29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری

افغانستان سے29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری

پشاور :دہشت گردی کی حالیہ لہر ،افغانستان سے29دہشت گرد وں کے داخل ہونے کی اطلاعات پرخیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستا ن سے دہشت گردوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سرگرم ہے، 29 حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے اورتمام حساس مقامات کی سیکورٹی کومزید سخت کرنے کاحکم دیدیا ہے۔

دہشت گرد سرکاری مقامات، پبلک مقامات،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں، سیکورٹی اداروںنے خیبرپختونخوا پولیس کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،خیبرپختونخو ا پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا ہے-