کپل شرمانئی فلم فرنگی میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہوں گے

کپل شرمانئی فلم فرنگی میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہوں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار اور مشہور کامیڈین کپل شرما کسی تعارف کے محتاج نہیں۔کپل نے اپنے کرئیر کا آغاز دی گریٹ انڈین لافٹر تھری سے کیا اور بہت سے رئیلٹی شوز جیسے جھلک دکھلا جا6،کامیڈی سرکس اور اپنی پروڈکشن کے تحت ہونے والے پروگرام کامیڈی نائٹ وِد کپل سے لاکھوں لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔


نہ صرف یہ بلکہ اس35سالہ اداکار نے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور اپنی پہلی کامیڈی فلم کس کس کو پیار کروں بھی کی لیکن اس سب کے بعد شاید کپل مطمئن نہیں ہیں اور ابھی زندگی میں مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں تبھی تو اپنی نئی آنے والی فلم فرنگی میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے بلکہ اس فلم کے لیے پروڈکشن میں بھی طبع آزمائی کریں گے۔