دنیا میں آٹھویں بر اعظم کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آگیا

نیویارک : امریکہ میں ماہرین نے دنیا کے آٹھویں براعظم کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا اور کہا گیا کہ نیوزی لینڈ دنیا کے آٹھویں براعظم کا حصہ ہے جس کا بڑا حصہ بحرالکاہل میں ڈوبا ہوا ہے۔امریکی جریدے جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بر اعظم کا نام زی لینڈیا تھا اور یہ بر اعظم کی تعریف پر ہر لحاظ سے پورا اترتا تھا۔

دنیا میں آٹھویں بر اعظم کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آگیا

نیویارک : امریکہ میں ماہرین نے دنیا کے آٹھویں براعظم کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا اور کہا  کہ نیوزی لینڈ دنیا کے آٹھویں براعظم کا حصہ ہے جس کا بڑا حصہ بحرالکاہل میں ڈوبا ہوا ہے۔امریکی جریدے جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بر اعظم کا نام زی لینڈیا تھا اور یہ بر اعظم کی تعریف پر ہر لحاظ سے پورا اترتا تھا۔
یہ تین بڑے علاقوں پر مشتمل تھا جو شمالی میں نیوزی لینڈ اور چیلیڈونیا اور جنوب میں نیوزی لینڈ کے جنوبی جزائر پر مشتمل تھا۔اس بر اعظم کا کل رقبہ 50لاکھ مربع کلو میٹر تھا جس کا 94 فیصد اب سمندر میں ڈوب چکا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والے نیوزی لینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زی لینڈیا بھی قبل ازیں ایک بڑے بر اعظم گونڈوانا کا حصہ تھا جو 10کروڑ سال قبل اس سے علیحدہ ہوگیا تھا۔