ہالینڈ میں برقی ٹرینوں کیلئے ہوا سے بننے والی بجلی کا استعمال

ایمسٹریڈیم: روایتی ایندھن کا استعمال اور ماحولیاتی آلودگی کم سے کم کرنے کے لیے ہالینڈ میں برقی ٹرینیں ہوا سے چلنا شروع ہو گئیں۔ اس حوالے سے مقامی قومی ریلوے کمپنی ”این ایس“ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہاں تمام برقی ٹرینیں ونڈ ٹربائنوں سے پیدا کی جانے والی بجلی سے چلائی جارہی ہیں۔

ہالینڈ میں روزانہ 60 ہزار سے زائد افراد برقی ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں جب کہ یہ منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی وہاں 50 فیصد برقی ٹرینوں میں ونڈ ٹربائنوں کی بنائی ہوئی بجلی استعمال کی جارہی تھی۔اس عرصے میں ہالینڈ کی حکومت نے ونڈ فارمنگ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ یعنی ایسے منصوبوں پر خطیر سرمایہ لگایا جن میں وسیع رقبے پر بڑی تعداد میں ونڈ ٹربائنیں لگا کر زیادہ مقدار میں بجلی بنائی جاتی ہے۔ اس حکمتِ عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور ہالینڈ نے اپنا ہدف مقررہ مدت سے ایک سال پہلے ہی حاصل کرلیا۔
ہالینڈ کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے تک چلنے والی ایک ونڈ ٹربائن سے اتنی بجلی پیدا ہوجاتی ہے جس سے ایک برقی ٹرین 200 کلومیٹر کا فاصلہ بہ آسانی طے کرلیتی ہے۔ اس وقت ایسی 2 ہزار سے زیادہ ونڈ ٹربائنز ہالینڈ میں نصب ہیں جن میں ہر سال 300 کے لگ بھگ ونڈ ٹربائنوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔