آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، شہباز شریف

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، شہباز شریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور   میں پریس کانفرنس کی ۔پریس کانفرنس سے قبل دھماکوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کیپٹن احمد مبین اور زاہد گوندل ہماری ٹیم کے رکن تھے.دہشت گرد حملے میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور پولیس کے سپاہی شہید ہوئے.شہدا کے ورثا کو جذبہ حب الوطنی سے مامور دیکھا.ایک شہیدکی والدہ نےکہاکہ وہ اپنے دوسرے بچے کوبھی قربان کرنےکیلئےتیارہے.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 13 فروری کوہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے.دہشتگردی پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے. دہشتگرد   پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے.آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی. ایک سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان پڑھ کر بہت دکھ ہوا.سیاسی جماعت کے رہنما نے پنجاب حکومت اور پولیس پر تنقید کی.انہوں نے فراموش کر دیا کہ دہشتگردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔کے پی میں دہشت گردی پرمجھے اتنا ہی صدمہ ہوا جتنا لاہور واقعے پرہوا.

دہشت گردی کو افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا ہے.سانحہ لاہور کے خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے ہے.سہولت کار انوارالحق  کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے.گرفتارسہولت کارکی شناختی دستاویزات اوراعترافی بیان صحافیوں کودکھایاگیا.

 

مصنف کے بارے میں