فٹبال کے کھلاڑی ہو جائیں خبردار! کیونکہ یہ کھیل آپ کو دماغی مریض بنا سکتا ہے

فٹبال میں ہیڈ شاٹس خاصی مشہور ہے ، شائقین اس وقت پر جوش ہو جاتے ہیں جب کھلاڑی فٹبال سر سے کھیلتے ہیں ، لیکن وہ اس کے ذریعے ہونیوالے نقصان سے مکمل طور پر نا واقف ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ ڈیمینشیا کے خدشات میں اضافہ کرتا ہے

فٹبال کے کھلاڑی ہو جائیں خبردار! کیونکہ یہ کھیل آپ کو دماغی مریض بنا سکتا ہے

لاہور: فٹبال میں ہیڈ شاٹس خاصی مشہور ہے ، شائقین اس وقت پر جوش ہو جاتے ہیں جب کھلاڑی فٹبال سر سے کھیلتے ہیں ، لیکن وہ اس کے ذریعے ہونیوالے نقصان سے مکمل طور پر نا واقف ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ ڈیمینشیا کے خدشات میں اضافہ کرتا ہے۔ تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ کرونک ٹرامیٹک انسیپلوپیتھی ( سی ٹی ای ) کے سبب ڈیمینٹیا ہو تا ہے جس کے زیادہ تر مریض فٹبال کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔
تحقیق میں یو سی ایل اور نیشنل ہاسپیٹل فار نیورولوجی اینڈ نیوروسرجری کے محققین نےفٹبال کے چھ سابق کھلاڑیوں کے دماغ کاسی ٹی اسکین کیا۔ چھ میں سے چار کے دماغ میں سی ٹی ای پیتھالوجی کی نشاندہی ہوئی جبکہ تمام کھلاڑی الزائمر میں مبتلا تھے۔عام لوگوں کے مقابلے میں فٹبال کھیاڑیوں کیلئے سی ٹی ای کے خدشات 12 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سی ٹی ای کا شکار زیادہ تر کھیلوں سے وابستہ افراد ہوتے ہیں ، جن میں اکثریت باکسرز اور فٹبالرز کی ہوتی ہے۔فٹبال کیوں کہ دماغی اعتبار سے خطرناک اثرات مرتب کر سکتی ہے لہٰذا فٹبال کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ ہیڈ شاٹس سے گریز کریں۔