شکاگو یونیورسٹی کے باہر ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ

شکاگو یونیورسٹی کے باہر ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ

شکاگو: صدارت سنبھالتے ہی متنازع اقدامات اٹھانے والے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لوگوں کا غصہ ابھی تک کم نہیں ہوسکا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کیمپین منیجر کورے لوینڈوسکی کے خطاب کے موقع پر شکاگو یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین میں شامل بچوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کی خوب پٹائی کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مصنف کے بارے میں