پاک فوج کا کومبنگ آپریشن، 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کا کومبنگ آپریشن، 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر  مطابق  چوبیس گھنٹے میں پنجاب سمیت ملک بھر میں خفیہ اطلاع پر کومبنگ آپریشن کے دوران 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  دہشتگرد پاکستان میں کارروائیوں کی افغانستان میں منصوبہ بندی کررہے ہیں .دہشتگرد پاکستان میں کارروائیوں  کی افغانستان سےہدایات دے رہے ہیں .افغانستان سےکراس بارڈرکی اجازت نہیں دی جائےگی .چھاپوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا .برآمد اسلحہ میں راکٹ،گرینیڈ بھی شامل ہیں.گرفتاردہشت گردوں کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھپا مارا گیا.

افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے .ان کارروائیوں کے دوران اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں، دہشت گرد نیٹ ورک ملک میں ہونے والے حالیہ واقعات میں ملوث ہے اور خفیہ ایجنسیوں کو دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں اہم کامیابیاں ملیں۔‘

مصنف کے بارے میں