کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے درمیان میچ ڈرا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے درمیان میچ ڈرا

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں کھیلے جا رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان جاری میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے. بارش میچ شروع ہونے کے فوراََ بعد شروع ہو گئی تھی ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش گاہے بگاہے میچ کو متاثر کرتی رہی ۔پشاور زلمی کی اننگز کو بھی 16 اوورز تک محدود کرنا پڑا۔

پشاور زلمی نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے ۔تمیم اقبال نے 62 اور صہیب مقصود نے 30 رنز بنائے .

بارش کی وجہ سےدوسری اننگز کا آغاز تاخیر سے ہوا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 اوور55 رنز کا ہدف دیا گیا۔ ابھی کوئٹہ کے اوپنر بلے باز میدان میں آئے ہی تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد امپائرز کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔اور  دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا .

پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔