پی ایس ایل کھیلنے والے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیا

پی ایس ایل کھیلنے والے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیا

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو دورہ ویسٹ اندیز کیلئے طلب کر لیا گیاہے۔ جیسن رائے ،سٹیون فن ،آن مورگن اور وسیم بلنگز کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیا گیاہے تاہم چاروں کھلاڑی کل اپنی ٹیم کی جانب سے آخری میچ کھیل کر وطن روانہ ہو ں گے۔سٹیون فن اور وسیم بلنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے جبکہ آئن مورگن پشاور زلمی اور جیسن روئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل تھے۔