پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

پی آئی اے کو بہتر بنانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، احسن اقبال

کراچی: پی آئی اے کی بحالی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کیلئے آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے، حکومت کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گی؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی آئی اے کے دفترکے دورے کے موقع پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نے پی آئی اے انتظامیہ کے بعد یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ادارے کی موجودہ صورتحال اورمالی بحران پراطہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اوراپنے حالات کو بہتر بنائے۔حکومت آخر کب تک پی آئی اے کی مالی مدد کرتی رہے گی؟

بعد ازاں احسن اقبال سے ملاقات میں پی آئی اے کی یونین کے وفد کی جانب سے کمیٹی کو پی آئی اے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس پہلے 18 جہاز تھے تو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر آجاتی تھیں اب 31 سے زائد جہاز ہوگئے ہیں تنخواہ وقت پر ادا نہیں ہوتی۔احسن اقبال نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس 31 جہاز ہیں تو اس کا روینیو کہاں جارہا ہے؟ اس کی کارکردگی پر کیوں توجہ نہیں دی جارہی؟ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا ہے تو یونین اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انتظامیہ بھی توجہ دے.

مصنف کے بارے میں