پاک فوج کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرارکےافغانستان میں کیمپ تباہ کر دیے

 پاک فوج کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرارکےافغانستان میں کیمپ تباہ کر دیے

پشاور: پاک فوج کی کارروائی، کالعدم جماعت الاحرارکےکیمپ تباہ کر دیے۔ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد حملے ایک طرف سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف پاک فوج نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

پاک فوج نے سرحد کے دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔