ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کر دی

ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کر دی

جوہانسبرگ : بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ میں تاریخ رقم کر دی ۔ انہوں نے ناصرف پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر ناصرف 5-1 سے ون ڈے سیریز میں شکست دی بلکہ دنیا ئے کرکٹ کا انتہائی اہم ریکارڈ حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چھ میچوں کی سریز میں 558رنز بنائے اور اب تک کسی بھی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ رنز 186 کی اوسط سے بنائے ہیں جبکہ اس سے قبل سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی بھارتی کھلاڑی کے پاس ہی تھا۔اسے قبل روہت شرما نے 2013-14 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 122.75 کی اوسط سے 491رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلوی’ بیلے‘ کا ہے جنہوں نے 2013-14 کی ہی سیریز میں بھارت کے خلاف 95 کی اوسط سے 478 رنز بنائے تھے۔