بھارتی فلم ’’عیاری‘‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی

بھارتی فلم ’’عیاری‘‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی
کیپشن: bollywood movie ayaari ban in pakistan بالی وڈ فلم عیاری پر پاکستان میں پابندی

ممبئی :بالی وڈ فلم عیاری پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی ، فلم کو کسی سینما گھر میں نہیں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سدھارت ملہوترا کی 16 فروری کو ریلیز ہونے فلم عیاری کو پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، فلم کو کسی سینما گھر میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

بالی وڈ کے ڈسٹری بیوٹر ساتش آنند نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم پر ملک بھر میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی فوج کے میجر جے بخشی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زندگی کے نشیب و فراض سے گزرتا ہے۔