’’مجھے کام بتائو ،میں کیا کروں ،کس کو کھائوں ‘‘مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کر گئے

’’مجھے کام بتائو ،میں کیا کروں ،کس کو کھائوں ‘‘مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کر گئے
کیپشن: tv artist matloob ur rehman died ٹی وی اداکار مطلوب الرحمان انتقال کر گئے

لاہور:معروف ٹی وی اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کر گئے ، ان کے مشہور کردار عینک والا جن میں زکوٹا جن کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی کے معروف اداکار منا لاہوری انتقال کر گئے ، منا لاہوری نے ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے مقبولیت حاصل کی ۔

منا لاہوری نے ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں زکوٹا جن کا کردار ادا کیا جس کو بچوں اور بڑوں دونوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔