علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک کیش نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، علی امین کا کہنا ہے کہ وہ رقم کے بدلے زمین دے چکے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزار محمد زبیر نے موقف اختیار کیا کہ علی امین نے 2014 میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا چیک دیا تھا لیکن یہ چیک کیش نہیں ہوا۔

عدالت نے 13 فروری کو فریقین کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد صوبائی وزیر کے خلاف تھانا کینٹ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ علی امین کا کہنا ہے کہ چیک باؤنس ہونے پر انہوں نے محمد زبیر کو زمین دے دی تھی۔

دوسری جانب تھانہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم ابھی تک موصول نہیں ہوا اور حکم نامہ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں