معصوم بچی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے، والد کا مطالبہ

معصوم بچی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے، والد کا مطالبہ

لاہور:قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ  معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے کہاہے کہ ملزم کو سخت دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہوا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سنگسار کیا جائے جب تک کہ اس کی موت واقع نہ ہو جائے۔انسداد دہشتگردی عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین انصاری نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا بہت مشکور ہوں،ان کی وجہ سے اتنی تیزی سے ٹرائل ہوا۔

واضح رہے کہ زینب قتل کیس کا فیصلہ آج بروز 17 فروی سنایا جائے گا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کم وقت میں ننھی زینب کے قاتل عمران کا ٹرائل مکمل ہو گیا۔8 کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا 4 روز یعنی 96 گھنٹوں میں ٹرائل ہوا۔