باپ بیٹی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عمران خان

باپ بیٹی عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے نواز شریف اور مریم نواز پر کڑی تنقید کی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شرف کہتے ہیں ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں تاہم ہر کوئی جانتا ہے کہ جمہوریت میں عوام اپنے نمائندے چنتے ہیں لیکن انصاف کرنا عدلیہ کا کام ہے۔

35cb38bd46d472a4e41cfdba67a5c923

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے اداروں کا کام کرپشن کی نشاندہی اور اس کے خلاف کام کرنا ہے۔ شریف فیملی کہتی ہے کہ ووٹ سے اقتدار میں آنے والا قانون سے بالاتر اور احتساب سے باہر ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا ان لوگوں کو جنوبی افریقہ کی طرف دیکھنا چاہئیے جہاں افریقن نیشنل کانگرس نے کرپشن کے الزامات پر اپنے لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے۔ کسی کا ووٹ لیکر آنا اسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔

یاد رہے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان تحریک کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ پر خوب تنقید کے نشتر چلائے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں