چیف جسٹس کا آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ سندھ تعینات کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ سندھ تعینات کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت ہوئی۔ سرکاری اسپتالوں کی زبوں حالی کے کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے جناح اسپتال کے حوالے سے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ وہی ہے جہاں وی آئی پی قیدی منتقل کئے جاتے ہیں؟۔

چیف جسٹس نے جناح اسپتال سے متعلق  تفصیلات طلب کر لیں۔ صاف پانی کی فراہمی و نکاسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی میں کچرے کی صورت حال کیا ہے؟۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں یومیہ بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ کچرا اٹھانے کی استعداد چار ہزار ٹن ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نااہل افسران کو کیوں رکھا ہوا ہے؟۔ عدالت نے مراد علی شاہ کے برادر نسبتی آصف حیدر شاہ کو فوری طور پر سیکریٹری پبلک ہیلتھ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں اور بھاری فیس وصولی کے معاملہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ نجی کالجز کی رجسٹریشن کیلئے کیا اقدامات کیے؟۔ ایک ہفتے میں پالیسی مرتب کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں