زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد والدہ نے بڑا مطالبہ کر دیا

زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد والدہ نے بڑا مطالبہ کر دیا

قصور : معصوم زینب کے قاتل کو سزا ملنے کے بعد زینب کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ عمران کو سرِ عام پھانسی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مجرم عمران جہاں سے زینب کو اغوا  کر کےلے گیا تھا وہیں پر اسے سر عام پھانسی دی جائے . زینب کی والدہ نے کہا کہ عمران صرف ایک بچی کا قاتل نہیں ہے بلکہ اس نے دوسری بچیوں کیساتھ بھی زیادتی کی ہے  زینب کی والدہ نے کہا کہ میں یہ مطالبہ اس لیے کر رہی ہوں تاکہ اس جرم کا خاتمہ ممکن ہو۔ زینب کے چچا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے بات ہوئی ہے اور وہ اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور کی ننھی زینب کے قتل کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنادی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہےجبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا جس نے  زینب  کے علاوہ دیگر 7 بچیوں کو بھی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کیا۔  زینب کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں سے ایک بن چکا ہے۔