مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

مارٹن گپٹل ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سےزیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین مارٹن گپٹل برق رفتار سنچری کے باوجود ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فتح تو نہیں دلوا سکے تاہم اس اننگز سے کئی ریکارڈز ان کی جھولی میں آ گرے اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری داغنے کے ساتھ مجموعی طور پر 105 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، اس دھواں دھار اننگز کے ساتھ گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم (2140 ) کو پیچھے چھوڑ دیا، گپٹل 2188 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی اسکورر بن گئے ہیں۔

ان کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1956 رنز کےساتھ تیسرے، تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ پانچوں نمبر پر ہیں۔