مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد : تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑ ی وکٹ گرا دی ،سابق وزیر مملکت عمر ایوب نے ن لیگ کوخیر آباد کہنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

تفصیلات  کے مطابق عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،فواد چوہدری اور عبد العلیم خان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف کا جھنڈا بھی پیش کیا ۔

dfa3ddcbf8e14a6d3165d627d3c53906

واضح رہے کہ عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اور وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی تھی جس پروہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔