عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، ایک کلو واٹ تک بجلی پیدا نہیں کی

عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، ایک کلو واٹ تک بجلی پیدا نہیں کی
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif lodhran jalsa وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لودھراں جلسہ

لودھراں:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، ایک کلو واٹ تک بجلی پیدا نہیں کی ، اقبال شاہ کو عوام نے ووٹوں اور دعائوں سے کامیاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، ایک کلو واٹ تک بجلی پیدا نہیں کر سکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا ہے ، لودھراں کی عوام نے اے ٹی ایم کو توڑ کر دریا میں غرق کر دیا ، پچاسی ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا تکبر اللہ کو پسند نہیں آیا ، ہم نے کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیئے ، اللہ کا شکر ہے کہ لودھراں کی عوام کو چوروں اور ڈاکوئوں سے نجات مل گئی.