امریکی عدالت نے القاعدہ کے سرگرم کارکن کو عمر قید کی سزا سنا دی

امریکی عدالت نے القاعدہ کے سرگرم کارکن کو عمر قید کی سزا سنا دی

واشنگٹن: امریکی عدالت نے عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کے سرگرم کارکن ابراہیم سلیمان کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت عمر  قید  کی سزا  سنائی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے میڈیا   کو  بتایا   کہ نیو یارک کی ایک عدالت نے ابراہیم سلیمان کو مارچ 2017ء میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

47 سالہ مبینہ دہشت گرد پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سازش میں بھی ملوث رہا ۔ القاعدہ کے سزا پانے والے کارکن نے ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔