شریف باپ بیٹی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں :عمران خان

شریف باپ بیٹی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں :عمران خان
کیپشن: pti chairman imran khan پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر شریف فیملی پر چڑھ دوڑے ، کہتے ہیں شریف باپ بیٹی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں ، عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے والے قوم و ملک کی خدمت نہیں کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان پھر سے نواز شریف پر برس پڑے اور پے درپے ٹویٹ داغ دیئے ، عمران خان کا کہنا ہے شریف خاندان کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لے کر آ جائے اسے قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔

دوسری جانب کپتان کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کی حوالے سے بات چیت کی گئی ، اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔