نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی:مریم اورنگزیب

نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی:مریم اورنگزیب
کیپشن: maryam aurangzeb lodhran ijlas مریم اورنگزیب لودھراں اجلاس

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ، عوام تنگ آ کر ناانصافی کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے ، عوام تنگ آ کر ناانصافی کیخلاف کھڑے ہو گئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں انانصافی کا علم اٹھایا ہوا ہے ، زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کے لیے مثال ہے ، نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

لودھراں کی عوام نے جھوٹ اور ناانصافی کی سیاست کو مسترد کردی ہے ، اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔