مصری فٹبالر محمد صالح کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار

مصری فٹبالر محمد صالح کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار

قاہرہ: مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لور پول کے کھلاڑی محمد صالح رواں سیزن میں 30 گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے۔

لیور پول اور پورٹو  کلب کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی مگر سب سے نمایاں 25 سالہ محمد صالح رہے۔اس میچ میں تو صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے اور ان کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر  مداح مسلمان ہونے کو تیار ہوگئے۔

محمد صالح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک نظم تیار کی ہے جس میں ان کے کھیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا پیغام بھی موجود ہے۔مذکورہ نظم میں ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید گول کرتے ہیں تو وہ مسلمان ہو کر ان کی طرز پر مسجد بھی جائیں گے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد صالح لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے 13ویں کھلاڑی ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایف سی بارسلونا کے کھلاڑی لوئس کے پاس تھا۔

2017 میں محمد صالح کو بی بی سی کی جانب سے افریقین فٹبالر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا.