خود پر قابو رکھنا بہترین جہاد ہے ، تمام دہشتگرد تنظیموں کو شکست دی:آرمی چیف

خود پر قابو رکھنا بہترین جہاد ہے ، تمام دہشتگرد تنظیموں کو شکست دی:آرمی چیف

میونخ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خود پر قابو رکھنا بہترین جہاد ہے ، جہاد انتہا پسندی کے پرچار کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میوںخ میں سیکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود پر قابو رکھنا بہترین جہاد ہے ، جہاد کو انتہا پسندی کے پرچار کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے نوے فیصد دہشتگردانہ حملے افغانستان سے ہوئے جن کی منصوبہ بندی بھی وہاں ہی کی گئی ، پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں ، جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے  ، ہم نے القاعدہ ، جماعت الاحرار اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو شکست دی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں