پی ایس ایل فور: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 22 سکور سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 22 سکور سے شکست دے دی
image by Cricinfo

دبئی : پی ایس ایل فور کے پانچویں میچ میں لاہور قلندر  نے کراچی کنگز  کو    22  رنز سے  شکست دے دی ۔


لاہور قلندر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 138 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 28 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے ۔

سہیل اختر نے پچیس گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے ، اے پی ڈیوچ نے دو چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی ۔

اے بی ڈویلیز پانچ گیندوں پر تین رنز بنا سکے ، محمد حفیظ نے ایک چھکے کی مدد سے گیارہ گیندوں پر چودہ رنز کی اننگ کھیلی ، بی ایم ٹیلر نے ایک چھکے کی مدد سے گیارہ گیندوں پر تیرہ سکور کیے ۔

نوجوان باولر عمر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، سکندر رضا اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، حارث راوف نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، راحت علی نے تین اور شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔