پی ایس ایل 4 :آج پانچویں روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پی ایس ایل 4 :آج پانچویں روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

دبئی:پی ایس ایل سیزن فور کا شاندار میلہ دبئی میں جاری ہے اور آج ایونٹ کے پانچویں روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرزکے مابین کھیلا جائیگا۔دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق یونائیٹڈ اور گلیڈ ایٹرز کے درمیان پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا اور پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے ٹکرائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھا کر ناکام رہی۔

لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیں، قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی جب کہ گزشتہ روز کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔


دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔