جاپانی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

جاپانی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی ان کی کاوشوں کے باعث، جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے انہیں نوبل امن کے لیے نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنزو آبے نے انہیں ایک خط کی نقل دی ہے جو انہوں نے ناروے کی نوبل کمیٹی کو بھیجا ہے۔ٹرمپ نے اسے 5 صفحات کا خوبصورت ترین خط قرار دیا اور جاپانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم نے انہیں اس لیے نامزد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کے ساتھ ان کی ملاقات نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کبھی جاپان پر سے میزائل گزرے تھے، تاہم اب جاپانی عوام خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور یہ میری وجہ سے ہوا۔