محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ،21 ارب ڈالر کے7 معاہدے ہوں گے

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ،21 ارب ڈالر کے7 معاہدے ہوں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 21 ارب ڈالرز کے معاہدے ہوں گے جن میں توانائی، سیاحت، معدنیات، پیٹرو کیمیکلز، ہوٹل انڈسٹری کےشعبوں میں 7 معاہدوں کئے جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 21 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے پاکستان، پاک سعودی تعلقات عروج پر پہنچ گئےہیں7 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سات ارب ڈالر کے ایک سے دو سال کے شارٹ ٹرم منصوبے، دو ارب ڈالر کے دو سے تین سال کےمیڈیم ٹرم اور بارہ ارب ڈالر کےتین سے پانچ سال کے لانگ ٹرم منصوبے شامل ہیں۔

 

سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے 2 پاور پلانٹ بھی خریدے گا،سعودی عرب ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ بجلی کے 5 منصوبوں کے ایم او یوز پر دستحط کئے جائیں گے جن کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال ہے۔

معاہدے کے تحت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ملیں گے۔ سعودی عرب شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ڈالر، جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال دے گا۔