سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

 سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹؤئیٹر

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جب کہ ان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا اور پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو حصار میں لے لیا ہے۔

 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج 6 بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے، ان کی آمد سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے ہیں، ان کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز،  سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب سے اب تک 7 جہاز نورخان ائیربیس پر لینڈ کرچکے جب کہ ان میں 2 واپس روانہ بھی ہوگئے ہیں۔