کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی:  پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

شین واٹس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور ٹیم کے فتح گر ثابت ہوئے جب کہ عمر اکمل نے 44، سرفراز احمد نے 15، روسو نے 10 اور احمد شہزاد نے 2 رنز بنائے۔