یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا ،  محمد بن سلمان

 یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا ،  محمد بن سلمان
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگے۔

 تفصیلات کے مطابق ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، یہاں آ     کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کیساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے۔ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آج ایک عظیم دن ہے۔ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے ساتھ آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سیکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو ہزاروں پاکستانی معزز مہمان کا استقبال کرتے۔

سعودی عرب ہمیشہ سے برادرانہ تعلقات رہے، سعودی قیادت اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ ہر ضرورت اور مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا۔ اب ہم سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لیکر جا رہے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے جبکہ سعودی عرب کی امداد پر شکر گزار ہیں۔