مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، شاہ محمود

مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، شاہ محمود
پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، شاہ محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں اور مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔


افغان مہاجرین کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی اور ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے۔ پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے اور مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔