پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، انتونیو گوتریس
پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے، انتونیو گوتریس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، اقوام متحدہ مہاجرین کی باعزت واپسی کے حق میں ہے۔افغان مہاجرین کانفرنس سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے بڑے ممالک ہیں، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے، عالمی برادری کو آگے آنا چاہیئے۔


قبل ازیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔

وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔