کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکہ ,8 افراد جاں بحق

کوئٹہ پریس کلب کے قریب دھماکہ ,8 افراد جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ میں  پریس کلب کے قریب  دھماکہ سے8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ  میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال  پر زور دار دھماکہ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ار د گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

 

 ترجمان سول ہسپتال نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو ٹیمیوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ،تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ۔