ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی مصروف زندگی میں بریک لگ گئی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایوانکا ٹرمپ کے گر کی بالکونی میں خوشگوار موڈ کے ساتھ کھڑی دکھائی دی ہیں۔

39 سالہ ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر فلوریڈا کے نئے اپارٹمنٹ میں لی گئی ہیں ، تصاویر میں ایوانکا نے ہرے رنگ کے کپٹرے زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کالے رنگ کا چشمہ پہن رکھا ہے ۔ 

تصاویر میں وہ اپے نئے گھر کی بالکونی میں ننگے پاؤں کھڑی ہیں اور اپنی بالکونی میں سورج سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔

۔ایک اور تصویر میں ایوانکا ٹرمپ صوفے پر بیٹھی ہیں اور ہاتھ میں قلم پکڑے کچھ لکھ رہی ہیں ۔

ایوانکا گزشتہ ایک ماہ سے اپنے چالیس سالہ شوہر اور 3 بچوں کے ساتھ میامی میں مقیم ہیں ۔